ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایک ماہ کے علاج کے بعد لندن سے واپس آئے اکبر الدین اویسی،حامیوں کازبردست استقبال

ایک ماہ کے علاج کے بعد لندن سے واپس آئے اکبر الدین اویسی،حامیوں کازبردست استقبال

Fri, 28 Jun 2019 23:17:43    S.O. News Service

حیدرآباد، 28 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی ایک ماہ کے علاج کے بعد ہندوستان واپس آئے ہیں۔سنگین بیماری میں مبتلا اکبرالدین جمعہ صبح لندن سے واپس آئے تو حامیوں نے زوردار استقبال کیا۔اکبر الدین اویسی چندنارائن گٹاسے رکن اسمبلی ہیں۔بتا دیں کہ 2011 میں اکبر الدین اویسی کو گولیاں لگی تھیں اور چاقو سے زخمی ہو گئے تھے،وہ اسی کا علاج لندن میں کروا رہے ہیں۔گزشتہ دنوں اکبرالدین کو الٹیاں ہونے لگی تھی اور حالت بگڑ گئی تھی۔اس کے بعد اسد الدین اویسی نے اپنے حامیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے بھائی اکبر الدین اویسی کی سلامتی کے لیے دعاکریں۔اکبر الدین اویسی چندریان گٹاسے رکن اسمبلی ہیں۔لوک سبھا انتخابات کے وقت سے ہی لندن میں ان کا علاج چل رہا تھا۔2011 میں جان لیواحملہ میں انہیں گولیاں لگی تھیں اور چاقو سے وہ زخمی ہو گئے تھے۔اسی کا علاج لندن میں کروا رہے تھے۔کچھ دن پہلے اکبرالدین کودوبارہ الٹیاں ہونے لگیں اورپیٹ میں تیز درد ہوا،اس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے بھی ان کی سلامتی کے لیے دعاکی ہے۔جگن موہن نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ وہ اکبر الدین اویسی کی صحت کی جلد بہتری کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ایم آئی ایم صدر اور حیدرآباد سے ایم پی اویسی نے ہفتہ کو پارٹی کارکنوں کو عید ملاپ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اکبرالدین کی صحت کے لئے دعا کریں۔انہوں نے کہاکہ میں آپ کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں اور آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اکبرالدین کی صحت کے لئے دعا کریں، وہ علاج کے لئے گئے ہیں۔مجھے پتہ چلا ہے کہ ان کی صحت ایک بار پھر خراب ہو گئی ہے،اللہ انہیں محفوظ رکھیں اور ان کی صحت ٹھیک رکھیں۔


Share: